: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،2مئی(ایجنسی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکمانستان کے صدر قربان قولی محمدوف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے مہمان شخصیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کا مملکت کا دورہ دونوں برادر ملکوں اور عوام کے درمیان تعلقات کی گہرائی کا مظہر ہے۔ ہم ان تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط دیکھنے کے خواہش مند ہیں بالخصوص تجارت،
سرمایہ کاری، تیل، گیس، توانائی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے آپ کے ملک کے ساتھ بھرپور کوآرڈینیشن کے خواہاں ہیں"۔ شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ "جنابِ صدر، اگر آپ کے ملک کو حاصل ہونے والے سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کو سراہنا چاہیں تو اس کے لیے ہمیں آپ کی غیرجانب داری ارو پڑوسی ممالک کے احترام سے متصف پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنا ہوگا۔